87

نکاح نامے اور حق مہر کے حوالے سے عدالت کا بڑا فیصلہ

Spread the love

لاہور (بدلو نہوز ) لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نکاح نامے میں حق مہر کے کالم میں ترمیم کی ہدایت کردی اور کہا حق مہر کالم میں کیش، منقولہ اور غیرمنقولہ کے الگ کالم بنائیں۔ تفصیلات کے مطابق نکاح نامہ اور حق مہر کے حوالے سے بڑا فیصلہ آگیا ، لاہورہائیکورٹ نے وفاقی،صوبائی حکومتوں کو نکاح نامے میں حق مہرکالم میں ترمیم کی ہدایت کردی۔

عدالت نے کہا کہ حق مہر کالم میں کیش،منقولہ،غیرمنقولہ کےالگ کالم بنائیں اور نکاح رجسٹرارکےلائسنس کےلیےکم سےکم تعلیم کامعیارمقررکریں جبکہ نکاح رجسٹرارکی تربیت کےلیےانتظامات کئے جائیں۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فریقین حق مہر کےعلاوہ کچھ لکھناچاہیں تواسےالگ لکھیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے 2رکنی بینچ نےواصف علی وغیرہ کی درخواستوں پرفیصلہ جاری کیا اور نکاح نامے میں اشoیاکی تفصیل کا کالم 16حق مہر کے کالم 13 کا حصہ قرار دیا۔ درخواست گزاروں نے جہیز واپسی سے متعلق ماتحت عدالت کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں