80

کراچی دھماکہ، فکس اٹ کے بانی اور رکن قومی اسمبلی کے والد بھی جاں بحق

Spread the love

کراچی( بدلو نیوز ) شیر شاہ میں دھماکے سے عمارت گرنے کے واقعے میں رکن قومی اسمبلی کے والد بھی جاں بحق ہو گئے۔ شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دھماکے سے عمارت گرنے کے واقعہ میں رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد بھی انتقال کر گئے۔ عالمگیر خان نے اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کر دی۔ واضح رہے کہ ہفتے کی صبح شیرشاہ میں زوردار دھماکے کے بعد عمارت گرنے سے 14 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب 2 منزلہ عمارت کی نچلی منزل پر زور دار دھماکہ ہوا جس سے عمارت کی دیواریں گر گئیں۔ دھماکہ عمارت کے گراؤنڈ فلور میں ہوا۔ جس سے عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔ علاقے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت عمارت کا گرنے والا ملبہ ہٹانے کا کام فوری طور پر شروع کر دیا اور ملبے تلے دبنے والے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں