81

سسرال والے بیٹا چھین کر کراچی فرار ہو گئے ،آئی جی بلوچستان مدد کریں ، خاتون کی اپیل

Spread the love

کوئٹہ ( بدلو نیوز ) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سسرال والوں کے ظلم سے تنگ خاتون نے آئی جی بلوچستان سے مدد مانگ لی، خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے سسرال والے ان کے اڑھائی سال کے بیٹے کو چھین کر کراچی فرار ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کی

رہائشی خاتون نے سسرالیوں کے ظلم سے تنگ آ کر انسپکٹر جنرل (آئی جی) بلوچستان سے مدد مانگ لی۔شکیلہ نعمت نامی متاثرہ خاتون نے اپنی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کردیں، خاتون اور ان کی بیٹی کو سسرالیوں نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے سسرال والے اڑھائی سال کے بیٹے کو ان سے چھین کر کراچی فرار ہوگئے ہیں، کراچی میں ان کے شوہر نے دوسری شادی رچالی۔خاتون کا کہنا ہے کہ سسرالیوں نے انہیں اور ان کی 6 بیٹیوں کو گھر چھوڑنے کو کہا، گھر نہ چھوڑنے پر انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں