78

اینٹیں توڑنے کا عالمی ریکارڈ‌ بنانے والی پاکستان کی صنف آہن

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) وفاقی دارالحکومت سے تعلق رکھنے والی جراٗت مند لڑکی نے ساڑھے گیارہ سو سے زائد اینٹیں توڑنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ عورت کو صنف نازک قرار دیا گیا ہے لیکن اسلام سے تعلق رکھنے والی باہمت لڑکی نیلوفر شیرازی نے کلائی کے زور سے 1160 اینٹیں توڑ کر خود کو صنف آہن ثابت کردیا۔ نیلوفر شیرازی نے گیارہ سو سے زائد اینٹیں توڑ کر عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔

اسلام آباد کی صنف آہن نے صرف عالمی ریکارڈ ہی قائم نہیں کیا بلکہ اپنے اس بہادرانہ اقدام سماج اور لڑکیوں پر واضح کیا ہے کہ صنف نازک بلندیوں کو چھونے کا فیصلہ کرلے تو کسی سے پیچھے نہیں رہتی۔ نیلوفر شیرازی کو ہاتھ سے ساڑھے گیارہ سو سے زائد اینٹیں توڑتا دیکھ کر شہریوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ خیال رہے کہ رواں برس فروری میں نیلوفر شیرازی نے ہی 1000 اینٹیں توڑنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں