لاہور ( بدلو نیوز ) لاہورہائی کورٹ نے 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو ناکافی شہادتوں کی بنا پر بری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں 7سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کے ملزم کی عمر قید کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی ، جسٹس شہرام سرور نے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔ وکیل نے بتایا ملزم نے7سالہ بچی کوزیادتی کےبعدقتل کرکےلاش بوری میں بندکردی، مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ ملزم نے گاؤں کے چوہدری کے سامنے صلح کی غرض سے اقرارجرم بھی کیا، چوہدری بچی کا قریبی رشتہ دارتھا، جس کی وجہ سے ملزم نے ساری بات بتائی۔
جس پر عدالت نے کہا بچی کا قتل اتنا بڑا سانحہ تھا، گاؤں کا چوہدری ظلم ہونے پر خاموش کیسے رہ سکتاتھا، ملزم نےاقرارجرم کیاتو چوہدری نےملزم کواسی وقت گرفتارکیوں نہیں کرایا، گاؤں والے کسی کے قتل اور ظلم پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ وکیل ملزم کا کہنا تھا کہ بے بنیاد الزام کے تحت ٹرائل عدالت نے عمر قید سنائی، جس کے بعد عدالت نے ملزم قمرعباس کوناکافی شہادتوں کی بناپربری کردیا۔ خیال رہے ملزم کیخلاف تھانہ جھال چکیاں سرگودھا میں 7سالہ بچی کے قتل کا مقدمہ درج ہے۔
71