63

جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سمری صدر مملکت کو ارسال

Spread the love

اسلام آباد 🙁 بدلو نیوز ) جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سمری صدر مملکت عارف علوی کو ارسال کردی گئی، منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سمری صدر مملکت عارف علوی کو ارسال کردی گئی ، قومی اسمبلی میں وزارت قانون نے سمری صدرمملکت کو ارسال کی۔ صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی ، جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔
یاد رہے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کا ان کیمرہ اجلاس میں جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دی گئی تھی۔ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کی سفارش کی تھی، جسے کمیٹی نے منظور کر لیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس 9 ستمبر کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس عائشہ ملک کے نام پر اتفاق نہ ہو سکا تھا، جس کی وجہ سے وہ سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج نہ بن سکی تھیں، جسٹس عائشہ ملک ‏کی سپریم کورٹ ترقی پر وکلا نے احتجاج کیا تھا۔ دسمبر 2021 کے آخر میں چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج کے لیے ایک بار پھر لاہور ہائی کورٹ کی سینئر جج جسٹس عائشہ ملک کا نام تجویز کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں 17 ججوں کی تعداد مقرر ہے، جسٹس مشیر عالم 17 اگست 2021 کو ریٹائر ہو گئے تھے، جس کے باعث ایک نشست خالی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں