62

کرائم رپورٹر حسنین شاہ سپردِ خاک

Spread the love

لاہور( بدلو نیوز ) غزشتہ روز پریس کلب کے سامنے قتل ہونے والے صحافی، پریس کلب کے کونسل ممبرو سینئر کرائم رپورٹر حسنین شاہ کی نماز جنازہ لاہور پریس کلب کے سامنے ادا کی گئی. معاون خصوصی وزیر پنجاب حسان خاور، کنسلٹنٹ فرخ شاہ، کیپیٹل ٹی وی کے چیئرمین احمدریاض شیخ سمیت حکومتی، سیاسی و سماجی شخصیات کی نماز جنازہ میں شرکت کی
لاہور پریس کلب کے کونسل ممبر و سینئر کرائم رپورٹر حسنین شاہ کو بی بی پاکدامن قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے اسے صحافی برادری کے لئے سانحہ قراردیتے ہوئے کہاکہ حکومت ا ور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے یہ واقعہ کھلا چیلنج ہے کہ سرعام دن دیہاڑے لاہور پریس کلب کے سامنے دہشت گرد آئے اپنی کارروائی کی اور بغیر کسی رکاوٹ و ہچکچاہٹ کے موقع واردات سے فرار ہوگئے لیکن کوئی بھی کچھ نہ کرسکا، صحافی برادری اس وقت شدید کرب واذیت کا شکارہے اور سوگ میں ڈوبی ہوئی ہے ، ہم مرحوم حسنین شاہ کے لواحقین کے دکھ میں برابرکے شریک ہیں اوردعاگوہیں کہ رب کائنات مرحوم کوشہادت کا رتبہ عطافرمائے اور ان کے لواحقین کو صبرجمیل عطافرمائے ۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مرحوم حسنین شاہ کے قاتلوں کو فی الفورگرفتارکیاجائے اور ایسی عبرت ناک سزادی جائے کہ آئندہ کسی کو صحافیوں کے خلاف غلط قدم اٹھانے کی ہمت نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں