کراچی( بدلو نیوز ) نیوکراچی میں قتل ہونے والی سوشل ورکر صبا کے ملزم کو سزا دلوانے اور وجہ موت جاننے کیلئے قبرکشائی کی گئی، تفتیشی حکام نے کہا قانونی کارروائی آگے بڑھانے کیلئے یہ مرحلہ ضروری تھا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیوکراچی میں سوشل ورکر صبا کے قتل کے واقعے میں گرفتارملزم کیخلاف اب تک کوئی ٹھوس کارروائی نہیں ہوسکی۔ تفتیشی حکام نے بتایا کہ عدالت کےاحکامات کےبعدمقتولہ کی قبرکشائی کی گئی، ملزم کو سزا دلوانے اور وجہ موت جاننے کیلئے قبرکشائی ضروری تھی۔ حکام نے کہا وقوعہ کے روز ورثا مشتعل تھے، پوسٹ مارٹم نہیں کرایاتھا، ورثا کو بات چیت کےبعدمنایااس کےبغیرکیس خراب ہوجائے گا، قانونی کارروائی آگے بڑھانے کیلئے یہ مرحلہ ضروری تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ صباکو علاقے کے نوجوان نے تعلیم کے فروغ کے لیے کام کرنے پر قتل کیا تھا۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال نیوکراچی سیکٹر فائیو جے میں چھریوں کے وار کرکے خاتون کو قتل کردیا گیا تھا، جس کی شناخت صبا کے نام سے ہوئی تھی، متقولہ کے بہیمانہ قتل پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔ بعد ازاں پولیس نے نیو کراچی بلال کالونی میں چھریوں کے وار سے قتل کی گئی سماجی کارکن صبا کو قتل کرنے والے ملزم غضنفر کو گرفتار کرلیا تھا۔
46