49

بھارت اپنی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرائے گا

Spread the love

نئی دہلی (نیٹ نیوز )بھارت اپنی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرائے گا،تفصیلات کے مطابق اگلے مالی سال کا بجٹ پیش کرتے ہوئے بھارت کی حکومت نے اعلان

کیا ہے کہ وہ ریاست کی حمایت یافتہ ’ڈیجیٹل روپیہ‘ متعارف کرائے گا جس سے ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملے گا۔اے ایف پی کے مطابق منگل کو بھارت کی وزیر خزانہ نرملا سیتھارمن نے بجٹ پیش کرتے ہوئے پارلیمان کو بتایا کہ ورچوئل کرنسیوں سے حاصل ہونے والی آمدنی پر 30 فیصد ٹیکس بھی عائد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ورچوئل ڈیجیٹل اثاثوں میں لین دین میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس کے لیے مناسب ٹیکس فریم ورک کی ضرورت تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں