62

اپر چترال کے گاؤں لاسپور کے قائدین کا جرگہ ، جہیز مانگنے والوں سے سماجی بائیکاٹ کا فیصلہ

Spread the love

چترال ( بدلو نیوز ) اپر چترال کے گاؤں لاسپور کے قائدین کا جرگہ ہوا جس میں جہیز کی لعنت سے چھٹکارا پانے کیلئے جہیز مانگنے والوں سے سماجی بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا۔ قائدین کی جانب سے جرگہ میں غیرضروری رواج ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

جرگہ میں فیصلہ کیا گیاکہ شادی میں دلہن کے گھروالوں سے کوئی مطالبہ نہیں کیا جائے گا ، دعوت میں کھانوں پر کم سے کم خرچہ کیا جائے گا ، اور شادی بیاہ پر فضول خرچی سے گریز کیا جائے گا ۔ جرگے میں کہا گیا کہ جہیز اور غیرضروری اخراجات کی وجہ سے لڑکیوں کی رخصتی نہیں ہوپاتیں ،ضلعی انتظامیہ جرگے کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے تعاون کرے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں