45

خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی کا آپریشن ، خانیوال سے دو دہشتگرد گرفتار

Spread the love

خانیوال ( بدلو نیوز ) کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے خفیہ اطلاع پر خانیوال میں آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد گرفتار کر لئے ۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دونوں دہشتگرد کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھتے تھے جنہیں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے ۔ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ بارودی مواد ، ممنوعہ لٹریچر اور دھماکہ خیز مواد ملا ہے ۔ دہشتگردوں کی شناخت عمران حیدر اور ریاض کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف ملتان میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، دہشتگردوں نے اہم تنصیبات اور عبادت گاہوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی ۔ دہشتگردوں کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں