69

میٹا ورس میں خاتون کے ساتھ جنسی ہراسانی

Spread the love

نیو یارک (ویب ڈیسک ) میٹا(فیس بک )کی میٹا ورس(ہورائزن ورلڈ)میں خاتون کے ساتھ جنسی ہراسانی کے بعد کمپنی نے حد بندی سے متعلق ایک نیا ٹول متعارف کرا دیا،اب کوئی بھی اوتار فیس بک کی میٹا ورس میں دوسرے اوتار کی اجازت کے بغیر چار فٹ کے فاصلے سے قریب نہیں آسکتا ۔ غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق اس اقدام کا مقصد صارفین کی ذاتی زندگی کا خیال کرنا اور کسی بھی غیر مطلوبہ اوتار کو کسی دوسرے اوتار کے ساتھ چھیڑخانی کرنے سے روکنا ہے ۔واضح رہے کہ ہورائزن ورلڈ ابھی بیٹا ٹیسٹر کی سطح پر ہے جس میں صارفین کے ورچوئل تجربے کو محفوظ اور دلچسپ بنا یا جا رہا ہے ۔

اس سے قبل برطانوی خاتون کا دعویٰ تھا کہ وہ جیسے ہی فیس بک کے میٹاورس میں داخل ہوئیں تو 60 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں تین سے چار مرد اوتار وہاں آگئے جنہوں نے ان کے زنانہ اوتار کا گینگ ریپ کیا اور اس عمل کی تصاویر بنائیں۔نینا جین پٹیل نامی خاتون کاکہنا تھا کہ ان کا یہ تجربہ انتہائی بھیانک تھا، انہوں نےفوری طور پر اپنا ورچوئل رئیلٹی کا ہیڈ سیٹ اتارا اور سائن آوٹ کرگئیں۔ ورچوئل رئیلٹی اس طرح سے تخلیق کی گئی ہے کہ آپ کو سب باتیں حقیقت لگیں اور ان کے ساتھ میٹاورس میں جو ہوا ، ان کا جسم وہاں موجود نہ ہونے کے باوجود انہیں حقیقی لگا جس کے باعث وہ ذہنی دباو میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں