سلام آباد( بدلونیوز ) وفاقی دارالحکومت میں غیر ملکی لڑکی سے زیادتی کے الزام میں غیرملکی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔
اسلام آباد کے تھانہ کوہسار پولیس نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کاؤوی ایک غیر ملکی باشندہ ہے، جب کہ مبینہ زیادتی کی شکار لڑکی بھی غیر ملکی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مدعیہ اپنے بیان میں بتایا کہ ملزم کا امپورٹ ایکسپورٹ کا کام ہے، اور مدعیہ ملزم کے دفتر میں دو سال سے کام کررہی تھی، مدعیہ بقایا جات لینے کے لئے گزشتہ رات ملزم کے گھر گئی تو وہ اسے زبردستی گھر لے گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لئے اس گھر چھاپہ مارا تو وہاں سے بغیر لائسنس کے کلاشنکوفیں، رائفلیں، پسٹل، ایمونیشن اور سینکڑوں روند بھی برآمد ہوگئے۔پولیس نے ملزم کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کرلئے اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
69