64

بہن کے ساتھ جسمانی تعلق بنانے والے بھائی نے اسے غیرت کے نام پر قتل کردیا

Spread the love

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکہ میں اپنی بہن کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے والے ایک شیطان صفت انسان نے اسے ایک غیر شخص کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کی پاداش میں بہیمانہ تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 32سالہ ملزم جوز مینوئیل گزمین نامی اس شخص کا تعلق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ایل پیسوسے ہے۔

رپورٹ کے مطابق جوز نے کئی سال سے اپنی بہن کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کر رکھے تھے۔ گزشتہ روز اس کی بہن نے ایک اور شخص کو گھر بلا لیا اور اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا۔ اس وقت جوز گھر میں سو رہا تھا۔ جب اسے اپنی بہن کی اس حرکت کا علم ہوا تو اس نے بیس بال کے بیٹ سے اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سر میں گہری چوٹیں آنے سے لڑکی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں