54

نیوزی لینڈ ، مدھو بالا کی بڑی بہن کو بہو نے گھر سے نکال دیا، بیٹی نے وزیر اعظم کو خط لکھ ڈالا

Spread the love

ممبئی ( شوبز نیوز ) بالی ووڈ سے تازہ ترین خبر یہ آئی ہے کہ مدھو بالا کی بڑی بہن کنیز بلسارا کو نیوزی لینڈ میں بہو نے گھر سے نکال دیا ہے ، اس واقعے پر ان کی بیٹی پرویز نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کو خط لکھ دیا۔ممبئی پہنچنے والی کنیز کی ایئر پورٹ پر حالت زار دیکھ کر بیٹی پرویز نے جیسنڈا آرڈرن کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا۔ 96 سالہ کنیز بلسارا 29 جنوری کو بغیر کسی مدد اور پیسوں کے آکلینڈ سے ممبئی پہنچی تھیں۔جیسنڈا کو لکھے

گئے خط میں پرویز نے نیوزی لینڈ میں والدہ کے ساتھ غیر انسانی رویے کی تفصیلات دیں۔انہوں نے بتایاکہ ’یہ سچ ہے کہ میں نے اس سلسلے میں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کو ایک خط لکھا ہے لیکن میں اس کی وضاحت نہیں کرنا چاہتی۔‘یاد رہے کہ پرویز کا بتانا تھا کہ ان کی والدہ 17 ، 18 سال قبل نیوزی لینڈ اپنے بیٹے اور بہو کے پاس رہنے گئی تھیں لیکن ان کی بہو کا رویہ ان کے ساتھ صحیح نہیں تھا۔کنیز کی بیٹی پرویز نے ان کی والدہ کو گھر سے نکالنے والی بہو ثمینہ اور ایئرپورٹ انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ آخر کس طرح ایئر پورٹ انتظامیہ کوویڈ کے دنوں میں کسی بزرگ خاتون کو بغیر کسی کو ساتھ لائے فلائٹ میں بٹھانے پر رضامند ہوگئی۔ انہوں نے جب اپنی بھابھی ثمینہ سے فون پر ان کی والدہ کے فنڈز کے متعلق سوال کیا تو اس نے لاعلمی کا اظہار کیا اور میری والدہ کے پیسے اور زیورات اپنے پاس ہی رکھ لیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں