77

خواتین کھلاڑیوں کیلئے خوشخبری ، ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کی پرائز منی میں 75 فیصد اضافہ

Spread the love

لاہور ( سپورٹس نیوز )  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی مجموعی پرائز منی کا اعلان کر دیا ہے۔آئی سی سی کی جانب

سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 4 مارچ سے 3 اپریل تک نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کی مجموعی پرائز منی میں 75 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ٹورنامنٹ کی 8 ٹیموں کو 3.5 ملین ڈالرز کا حصہ ملے گا جو گزشتہ ایڈیشن سے 1.5 ملین ڈالرز زیادہ ہے۔آئی سی سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ فاتح کی پرائز منی 1.32 ملین ڈالرز ہے جو 2017ء کے ورلڈ کپ کے مقابلے میں ڈبل ہے۔رنرز اپ کو چھ لاکھ ڈالرز ملیں گے جبکہ سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو تین تین لاکھ ڈالرز ملیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں