اسلام آباد ( بدلو نیوز ) ملک کی سب سے بڑی انرجی کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے ترقی کے عمل کو جار ی رکھتے ہوئے 1.12 ٹریلین روپے کی مجموعی ریونیو اور 32.2 بلین روپے کے بعد ازٹیکس منافع (جو کہ سال 2021 کی پہلی ششماہی میں 9.5 بلین روپے تھا) کے ساتھ کسی بھی ششماہی میں حاصل ہونے والے سب سے زیادہ منافع کا حصول کے ساتھ اعلیٰ ترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ حاصل ہونے والا خالص منافع فی حصص 68.56 روپے آمدنی کی صورت میں ظاہر ہوا جو گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں 20.28 روپے فی حصص تھا۔ بورڈ آف منجمنٹ نے ایک اجلاس میں مالی سال 2021-22 کے حوالے سے اپنے ذیلی ادارے پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) کے ساتھ کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اجتماعی طور پر گروپ نے بعد از ٹیکس 32 بلین روپے خالص منافع کا اعلان کیا (جو کہ سال 2021 کی پہلی ششماہی میں 9.3 بلین روپے تھا)۔
کمپنی کے بورڈ آف منجمنٹ کے چیئرمین ،جناب ظفر آئی عثمانی نے کہا کہ یہ وہ یادگار موقع ہے کہ جب ہم نے مالی سال 2021-22 کی پہلی ششماہی میں مستحکم کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، ایک بار پھر سے تاریخ رقم کی ہے، ہماری بہترین عملی کارکردگی، مستحکم مالی حیثیت اور نظم وضبط ہی دراصل کمپنی کی تبدیلی کا ماخذ ہیں تاہم بڑھتے ہوئے واجبات، پی ایس اوکی مالی حیثیت اور استحکام کے لیے شدید خطرے کا باعث بنے ہوئے ہیں اور اس حوالے سے ہم متعلقہ حکام سے ان معاملات کے حل کے لیے فعال انداز میں کام کررہے ہیں۔
60