58

کراچی: دوران ڈکیتی لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزمان مارے گئے

Spread the love

کراچی(بدلونیوز) سرجانی میں چند روز قبل دوران ڈکیتی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان پولیس مقابلے میں مارے گئے۔
پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں ملزمان کچےکے راستےسے جارہے تھے کہ مشتبہ جان کر انہیں روکا گیا تو ملزمان نےفائرنگ کی کر دی اور پہاڑی کی جانب فرار ہوئے۔واضح رہے کہ ملزمان نےچندروز پہلے سرجانی ٹاؤن گھر میں ڈکیتی کی واردات کی تھی جس کے دوران ملزمان نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

پولیس کےگھیراؤ کرنے پر فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا جو بعدازاں چل بسا۔ ملزمان کے قبضے سے موٹرسائیکل اور 2پستول برآمد کیے گئے ہیں۔مقابلے میں مارے گئے ایک ملزم کی شناخت پیربخش کے نام سےہوئی ہے۔ پولیس نے مارےگئےملزم کی تصویر اہلخانہ کو بھیجی تھی ڈکیتی کےبعد زیادتی کرنے والے ایک ملزم کو گھر والوں نےشناخت کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں