56

پاکستان کے پہلے سکھ نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی

Spread the love

لاہور ( نیوز ڈیسک )کلیان سنگھ کلیان نے ایک منفرد اعزاز اپنے نام کیا ہے وہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ سکھ ہیں جنہیں پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔پہلی بار سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے کلیان سنگھ کلیان نامی شخص نے پی ایچ ڈی کی

ڈگری حاصل کر لی ہے، انہوں نے جامعہ پنجاب سے پی ایچ ڈی مکمل کی۔انہوں نے اپنا پی ایچ ڈی کا مقالہ پنجابی کے ممتاز محقق پروفیسر ڈاکٹر نوید شہزاد کی زیر نگرانی مکمل کیا ہے۔کلیان سنگھ کے مقالے کا عنوان ’گورونانک کی تعلیمات میں انسان دوستی کا فلسفہ‘تھا۔ ان کا مقالہ 600 صفحات پر مشتمل ہے جو انہوں نے اپنی ماں کے نام منسوب کیا ۔کلیان کے پاس پاکستان کے پہلے سکھ اسسٹنٹ پروفیسر ہونے کا اعزاز بھی ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ پاکستان میں میں پہلا پی ایچ ڈی سکھ ہوں۔سردار کلیان سنگھ کلیان 12 دسمبر 1979 کو ننکانہ صاحب میں پیدا ہوئے اور انہوں نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ گورونانک ہائی اسکول میں حاصل کی جہاں تمام مذاہب کے طلبہ پڑھتے تھے۔42 سالہ کلیان سنگھ کلیان شادی شدہ ہیں اور ان کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔سردار کلیان سنگھ کلیان نے پنجاب یونیورسٹی سے ماسٹرز کیا، انہوں نے 2016 میں پنجابی میں ایم فل بھی کیا۔ان کی گریجویشن 2005 میں پنجاب یونیورسٹی سے الحاق شدہ گورنمنٹ ننکانہ صاحب کالج سے ہوئی۔ وہ لاہور کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں پنجابی کے اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں