42

شکست کے بعد باکسر عامر خان کا اہم فیصلہ

Spread the love

مانچسٹر(ویب نیوز ) مانچسٹر ایرینا میں اپنے برطانوی حریف کیل بروک کے ہاتھوں اہم ترین میچ میں شکست کے بعد پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ اب وہ اپنے باکسنگ کیریئر کا فیصلہ خاندان کے ساتھ بیٹھ کر کریں گے۔باکسر عامر خان نے کیل بروک کے ہاتھوں شکست کے بعد برطانوی شہر مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اب اپنے باکسنگ کیریئرکا فیصلہ اپنے خاندان کے ساتھ بیٹھ کر کروں گا، ایک فیملی والا بندہ ہوں، اپنی فیملی کو وقت دینا چاہتا ہوں۔

عامر خان کا کہنا تھا میں اپنے بچوں کو اسکول لے کر جانا چاہتا ہوں، اور جو پیسے اب تک کمائے ہیں اُنھیں خود پر اب خرچ کرنا چاہتا ہوں۔ لڑائی میں اپنی شکست کا کھل کر اعتراف کرتے ہوئے عامر خان نے کہا ہار کا کوئی جواز پیش نہیں کر سکتا، میری ٹیم نے میری بہترین ٹریننگ کی اور جو ممکن تھا وہ کیا، میں نے پہلے بھی کیل بروک کو فائٹ کرتے دیکھا، مگر آج والی پرفارمنس کی توقع نہیں تھی۔
باکسر کا کہنا تھا کیل بروک نے بہت اچھی تیاری کی ہوئی تھی، جو اچھا لڑا وہی جیتا، فینز کو اچھی فائٹ دیکھنے کو ملی، میں ردھم میں نہ آ سکا، بہت کوشش کی لیکن ردھم بن ہی نہ سکا، کسی کو بھی اپنے سوا شکست کا ذمہ دار نہیں ٹھہرا سکتا، کیل بروک نے بہت ہی زیادہ اچھی فائٹ کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں