51

اولمپیئن عبدالوحید خان انتقال کرگئے

Spread the love

لاہور ( سپورٹس نیوز )اولمپکس میں ہاکی کا پہلا گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم کے رکن اولمپیئن عبدالوحید خان انتقال کرگئے۔عبدالوحید خان 1960ء کے روم

اولمپکس میں سونے کا پہلا تمغہ جیتنے والی ٹیم کے رکن تھے، ان کی عمر 85 برس تھی۔ان کے بیٹے فیصل وحید نے بتایا کہ والد کی اچانک طبیعت بگڑی، ہم ہسپتال لے کر گئے تو ان کا انتقال ہوچکا تھا۔ عبدالوحید خان 1962ء میں ہوئے جکارتہ ایشین گیمز کے گولڈ میڈلسٹ بھی تھے۔عبدالوحید خان پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر و کوچ بھی رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں