72

شاہین آفریدی نے بازی پلٹ دی، یادگار چھکا

Spread the love

لاہور (بدلو نیوز ) پی ایس ایل 7 کا آخری لیگ میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے 39 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر نہ صرف ایونٹ کا پہلا میچ برابر کیا بلکہ اپنی شاندار بیٹنگ کو یادگار بنا دیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے آخری لیگ میچ میں پشاور زلمی نے سپر اوور میں لاہور قلندرز کو شکست دے دی۔

شاہین شاہ آفریدی نے دھواں دھار بیٹنگ کرکے ٹیم کو یقینی شکست سے بچایا۔ قلندرز کے کپتان نے آخری گیند پر چھکا لگا کر میچ برابر کر دیا۔ حیران کن طور پر ٹیل اینڈر شاہین آفریدی نے آخری اوور میں تین چھکے لگا کر پشاور زلمی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ کپتان نے 20 گیندوں پر 39 رنز بنائے جس میں 4 چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔فاتح ٹیم نے ایک اوور میں چھ رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ گنوائے دوسری گیند پر حاصل کرلیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سپر اوور میں بغیر کسی نقصان کے پانچ رنز اسکور کیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں