59

رونالڈو نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

Spread the love

لاہور( سپورٹس نیوز )کیا آپ جانتے ہیں کہ رونالڈو نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔۔۔۔۔جی ہاں ، اب پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دنیا کی سب سے زیادہ شہرت یافتہ شخصیت بن گئے ہیں۔ رونالڈو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 400 ملین فالوورز حاصل کرنے والے دنیا کے واحد شخص بن

گئے ہیں۔اُنہوں نے دنیا بھر سے ملنے والی اس بے لوث محبت پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔اُنہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں مداحوں کا اتنی محبت دینے کے لیے شکریہ ادا کیا ۔اُنہوں نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “آپ سب جانتے ہیں کہ آپ کے بغیر یہ ناممکن ہوتا، اس لیےوہ دل کی گہرائیوں سے سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہیں”۔آخر میں کرسٹیانورنالڈو نے کہا کہ”وہ اسی طرح اپنی زندگی کے بارے میں تمام چیزیں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہیں گے کیونکہ وہ اس کے حقدار ہیں”۔خیال رہے کہ مشہور فٹ بالر اور انکی منگیتر جارجینا روڈریگز کے ہاں جلد ہی جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔اس کے علاوہ اس جوڑی کے پہلے بھی چار بچے کرسٹیانو جونیئر، میٹیو، الانا اور ایوا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں