46

آصف زرداری سراج الحق سے ملاقات کرنے منصورہ پہنچ گئے

Spread the love

لاہور ( بدلو نیوز ) سابق صدر آصف علی زرداری امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے ملاقات کے لیے جماعت کے مرکز منصورہ پہنچ گئے۔ ملاقات میں حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک اور لانگ مارچ سمیت موجودہ سیاسی صورت حال پر مشاورت ہوگی. پارلیمنٹ میں جماعت اسلامی کا ایک ووٹ اہمیت اختیار کرگیا۔ رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی کس کو ووٹ دیں گے .

فیصلہ سراج الحق آصف زرداری سے ملاقات میں کریں گے۔ آصف علی زرداری جماعت اسلامی سے تحریک عدم اعتماد پر حمایت مانگیں گے۔ جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کے درمیان ون نکاتی ایجنڈا پارلیمنٹ میں ایک ووٹ کی حمایت ہے۔ ملاقات میں حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک اور لانگ مارچ سمیت موجودہ سیاسی صورت حال پر مشاورت کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں