49

آصف زرداری کی سراج الحق سے ملاقات

Spread the love

لاہور ( نیوز رپورٹ ) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سے ملاقات

کی، جو ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہی۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔آصف علی زرداری نےامیر جماعت اسلامی سے اپنے رہنماؤں کا تعارف کرواتے ہوئے رخسانہ بنگش کا بھی تعارف کروایا، انہوں نے رخسانہ بنگش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ انہیں جانتے ہیں۔؟پھر آصف زرداری نے کہا کہ “میں نےاس کو کہا تھا برقعہ پہن” زرداری کےجواب پر محفل میں قہقہے لگ گئے۔ملاقات کے دوران سراج الحق نے اپنی قید کے دوران کا واقعہ بھی سنایا، آصف زرداری نے سراج الحق سے سندھی میں بھی بات کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں