43

آسٹریلیا کو آسان نہیں لے سکتے، بابراعظم

Spread the love

راولپنڈی(بدلو نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم کو آسان نہیں لے سکتے، آسٹریلوی قائد کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم فیورٹ نہیں پر مضبوط ضرور ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ شروع میں صرف ایک روز باقی ہے، آج دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ورچوئل پریس کانفرنس کی، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم کو آسان نہیں لے سکتے ان کی ٹیم اچھی ہے لیکن ہم نے بھی پلاننگ کی ہے ، انہیں ٹف ٹائم دیں گے۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ راول پنڈی میں بھرپور پریکٹس کی، کراچی میں کھلاڑیوں نے پریکٹس میچ بھی کھیلا تو اچھی تیاری ہے، دو کھلاڑی ان فٹ ہوئے ایک کو کورونا ہوا لیکن یہ کھیل کا حصہ ہے کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ پر اعتماد ہوں بھرپور فائٹ کرکے نتائج دیں گے، شاہین آفریدی اچھا پرفارم کررہے ہیں، نسیم شاہ، اظہرعلی اور فواد عالم بھی بھرپور فارم میں ہیں۔ پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ میں آسٹریلیا کو فیورٹ نہیں کہوں گا، پاکستان کے تین کھلاڑی نہیں ہے لیکن پھر بھی انہیں کمزور نہیں سمجھیں گے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں