راولپنڈی ( بدلو نیوز ) پاکستان کے خلاف آسٹریلوی اسپن کنسلٹنٹ فواد احمد کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ میں چلے گئے۔ آسٹریلوی ٹیم کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواداحمد کورونا کا شکار ہوئے ہیں تاہم ان میں کوویڈ 19 کی ہلکی پلکی علامات ہیں۔ پاکستان میں پیدا ہونے والے آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد کو پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے لیے اسپن کنسٹلٹنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ فواد احمد آسٹریلوی بلے بازوں کی مدد کریں گے کیونکہ وہ 24 سال میں پہلی بار ہوم کنڈیشنز میں پاکستان کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
لیگ اسپنر نے ہوٹل میں آئیسولیشن اختیار کر لی ہے اور حکومتی ضوابط کے مطابق وہ کم از کم 5 دن آئیسولیشن میں رہیں گے اور کورونا منفی آنے پر وہ اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم چوبیس سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے، دورے کے دوران تین ٹیسٹ میچ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔ پاکستان آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے شیڈول ہے جو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ کراچی اور تیسرا ٹیسٹ میچ لاہور میں ہوگا۔
68