لاہور(بدلو نیوز ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے اصل ریلیف ثابت ہوگی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مہنگائی پر حکومت کے خلاف بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ گھی اور خوردنی تیل کی قیمت میں 23 اور 24 روپے اضافے کے بعد 10 روپے پٹرول کی کمی عملاً واپس ہوچکی ہے، ایل پی جی اور گیس کی قیمت میں 16.37 فیصد اضافے کے بعد نام نہاد ریلیف ہوا میں تحلیل ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا ہے تو پی ڈی ایل اور بجلی کی قیمتوں میں ماہانہ 4 روپے سے زائد اضافہ واپس لینے کا اعلان کیا جائے، خدشہ ہے کہ 10 روپے کا سیاسی ریلیف آنے والے دنوں میں ہر شہری کو سیکڑوں روپے مہنگائی کی صورت ادا نہ کرنا پڑ جائے، تین سال میں موجودہ حکومت نے گندم، آٹا، چینی، بجلی کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ کیا اور تاریخ میں کبھی اتنا اضافہ نہیں ہوا۔
59