64

درجہ اول گھی کی قیمت 20 روپے فی کلو اضافہ

Spread the love

لاہور (بدلو نیوز) گھی تیار کرنے والی کمپنیوں نے درجہ اول گھی کی قیمت میں 20 روپے کلو تک اضافہ کر دیا جس کے بعد نرخ 450 سے بڑھ کر 470 روپے فی کلو تک پہنچ گئے۔ گھی دن بدن مہنگا ہورہا ہے، معاملہ حکومت کے کنٹرول سے باہر ہوگیا۔ 5 کلو پاؤچ پیک 2250 روپے سے بڑھا کر 2345 روپے کردیا گیا۔ شہریوں نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پٹرول سستا کیا ہے تو گھی مہنگا کرنا شروع کردیا۔ کمپنیوں کی جانب سے پرچون دکانداروں کو نئی سپلائی نئی قیمتوں کیساتھ دینے کا عندیہ دیدیا گیا۔

قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہاکہ گھی کی قیمت میں اضافے کے بعد10 روپے پٹرول کی کمی عملاًواپس ہوچکی ہے ، ایل پی جی اور گیس کی قیمت میں اضافے کے بعد نام نہاد ریلیف ہوا میں تحلیل ہوچکا ہے ، عوام کو ریلیف دینا ہے تو پی ڈی ایل اور بجلی کی قیمتوں میں ماہانہ 4 روپے سے زائد اضافہ واپس لینے کا اعلان کیاجائے،،ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے اصل ریلیف ثابت ہوگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں