47

پہلاٹیسٹ، پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری

Spread the love

راولپنڈی (بدلو نیوز ) کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کی ٹیم میں2 جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم میں ایک اسپنرشامل ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم ان کھلاڑیوں پرمشتمل ہے۔ بابراعظم (کپتان)، امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہرعلی، فواد عالم،افتخار احمد، محمد رضوان(وکٹ کیپر)، نعمان علی، ساجد خان ،شاہین شاہ آفریدی اورنسیم شاہ۔

پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے ،اب تکپاکستان نے 16 اوورز میں 43 رنز سکور کر لیے ہیں. آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال بعد پاکستان کے تاریخی دورے پرہے۔آسٹریلین ٹیم دورہ پاکستان کے دوران 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں