42

پی ٹی وی حملہ کیس: عارف علوی نے صدارتی استثنیٰ نہ لینےکا فیصلہ

Spread the love

اسلام آباد (بدلو نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملے کیس میں صدارتی استثنیٰ نہ لینے کیلئے درخواست دے دی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تاریخ کا مطالعہ کیا، استثنیٰ کی کوئی گنجائش نہیں، آئین پاکستان نے استثنیٰ دیا لیکن لینا نہیں چاہتا۔عارف علوی نے کہا کہ 2016 میں مجھ پر چارج لگا تھا، اسی عدالت سے ضمانت بھی لی تھی، عدلیہ سے درخواست ہے جلدی فیصلے ہوں، مقدمہ ہوتا ہے اور پھر ان کی نسلیں یہ کیس چلاتی ہیں، میرے والد نے 77 میں مقدمہ کیا تھا، وہ بھی آج تک چل رہا ہے۔

پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملے کیس میں صدر مملکت عارف علوی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔ صدر مملکت نے کہا کہ میں نے اسلامی تاریخ کا مطالعہ کرنے کی کوشش کی، استثنیٰ کی گنجائش نہیں، آئین پاکستان کا پابند ہوں، قرآن پاک اس سے بڑا آئین ہے، مجھے آئین پاکستان استثنیٰ دیتا ہے مگر میں یہ استثنیٰ نہیں لینا چاہتا، جتنے خلفا آئے وہ عدالتوں میں بڑے باوقار انداز سے پیش ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں