71

نامورشاعر ناصر کاظمی کو مداحوں سے بچھڑے 50 سال بیت گئے

Spread the love

لاہور (بدلو نیوز ) اُجڑی غزل کو نئی زندگی دینے والے نامور شاعر ناصر کاظمی کو مداحوں سے بچھڑے 50 سال ہوگئے۔آٹھ دسمبر 1925 کو بھارتی شہر انبالہ میں پیدا ہونے والے ناصر کاظمی اپنے دور کے مشہور شاعر اختر شیرانی سے متاثر ہوکر رومانوی شاعری کی طرف مائل ہوئے تھے اور پھر قیام پاکستان تک اُن کے شعروں کی مہک چہار سو پھیل چکی تھی۔

جدت اور رچاؤ کی ایسی دنیا تخلیق کرنا بھلا کہاں کسی دوسرے شاعر کے بس کی بات تھی، وہ تھا اور بس ایک ہی تھا، ناصر کاظمی جس نے غزل کی زمین کو ہموار ہی نہیں کیا بلکہ اُس پر ایک ایسی عمارت بھی کھڑی کر کے دکھائی جس کی بلندی کو اس کے بعد کوئی دوسرا شاعرابھی تک نہیں چھو سکا۔ تصویری پیکر سازی کا یہ شاعر دو مارچ 1972 کو اِس دار فانی سے کوچ کرگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں