51

پنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز، پاکستان کی پہلی وکٹ 105 رنز پر گر گئی

Spread the love

راولپنڈی(بدلونیوز ) پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔امام الحق 57 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ عبداللہ شفیق 44 رنز بنا کر ناتھن لیون کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا اور قومی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 105 رنز بنا لیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں