راولپنڈی( بدلو نیوز ) پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان اپنی پہلی اننگز دو سو پینتالیس رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے شروع کرے گا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز پاکستان کے نام رہا، پاکستانی بیٹرز نے کینگروز کھلاڑیوں کے خلاف عمدہ کارکردگی دکھائی، اب شاہینوں کی نگاہیں آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں بڑے اسکور پر مرکوز ہیں۔سینچری میکر امام الحق 132 اور تجربہ کار اظہر علی 64 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ آج دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کرینگے۔
دوسرے روز کے کھیل کے لئے کینگروز کپتان نے بھی شاہینوں کو قابو کرنے کے لئے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے، کھیل کے آغاز سے قبل پیٹ کمنز نے کہا کہ پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے عمدہ بیٹنگ کی ، امام الحق کی اننگز شاندار تھی۔واضح رہے کہ پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز 96 اوورز پھینکے گئے تاہم کینگروز بولرز کو صرف ایک وکٹ حاصل ہوسکی، عبداللہ شفیق 44 رنز کے انفرادی اسکور پر نیتھن لیون کا شکار بنے۔
101