52

کوہلی سنچری نہیں بنا سکتا، پیش گوئی درست ثابت ہوئی،

Spread the love

موہالی ( ویب نیوز ) بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی سے متعلق سوشل میڈیا صارف کی پیش گوئی درست ثابت ہوئی۔سری لنکا کے خلاف موہالی میں کھیلے جارہے میچ میں ویرات کوہلی سنچری ٹیسٹ میں بھی سنچری بنانے میں ناکام رہے جس سے مداحوں کے دل تو ٹوٹے لیکن حیران کن طور پر ایک مداح کی پیش گوئی درست ثابت ہوئی۔

صارف نے ٹوئٹ میں پیش گوئی کی تھی کہ کوہلی اپنے 100ویں میچ میں سنچری نہیں بنا سکیں گے اور 45 رنز بنا کر بولڈ ہو جائیں گے پھر وہ اس پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے افسردگی سے پویلین لوٹ جائیں گے۔ادھر کوہلی میدان میں اترے تو سوشل میڈیا پر مداح نے اپنی پیش گوئی شیئر کی اور ہوا بھی وہی جیسا کہ ٹوئٹ میں کہا گیا تھا۔ کوہلی سنچری نہ بنا سکے اور 45 رنز پر بولڈ ہونے کے بعد گیند کے اسپن ہونے پر حیران رہ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں