راولپنڈی(بدلو نیوز ) ٹیسٹ کا تیسرے روز بھی مکمل نہ ہوسکا، کم روشنی اور بارش کے باعث کھیل کو قبل از وقت ختم کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ میں تیسرے روز کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا کے پاکستان کی پہلی اننگز 476 رنز کے جواب میں دو وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنالئے ہیں۔ آسٹریلیا کو پاکستان کی پہلی اننگ کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 205 رنز درکار ہیں اور اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں جبکہ ٹیسٹ میں مزید 2 دن کا کھیل بھی باقی ہے۔ پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلوی اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 156 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، عثمان خواجہ ، ڈیوڈ وارنر نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔
پاکستان کے ساجد خان نے 68 رنز بنانے والے ڈیوڈ وارنر کو بولڈ کرکے ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی جبکہ آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کو نعمان علی نے پویلین روانہ کیا وہ 97 رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔ اوپنرز کے پویلین لوٹ جانے کے بعد مارنوس اور اسمتھ نے اسکور کو آگے بڑھایا، تیسرے دن کا کھیل جب کم روشنی کی سبب جلدی ختم ہوا تو مارنوس 69 اور اسمتھ 24 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔
69