133

لاہور میں پولیس نے آپریشن اپنے دفاع اور مغوی اہلکاروں کو بچانےکیلیےکیا، فردوس عاشق

Spread the love

rehber

.وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ آج صبح پیٹرول بموں اور تیزاب کی بوتلوں سے لیس جتھوں نے نواں کوٹ پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا اور  ڈی ایس پی سمیت 12 پولیس والوں کو اسلحے کے زور پر اغوا کرلیا۔

ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ  آج صبح پیٹرول بموں اور تیزاب کی بوتلوں سے لیس جتھوں نے نواں کوٹ پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا جس میں  رینجرز اور پولیس اہلکار اندر پھنس گئے، حملے میں 6 پولیس اہل کار زخمی بھی ہوئے۔

فردوس عاشق اعوان کے مطابق متشدد جتھے ڈی ایس پی نواں کوٹ سمیت 12 پولیس والوں کو اسلحے کے زور پر اغوا کرکے اپنے مرکز میں لےگئے، جہاں 50 ہزار لیٹر کا آئل ٹینکر بھی رکھا گیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پولیس نے کوئی آپریشن پلان یا شروع نہیں کیا، جوابی کارروائی صرف اپنے دفاع اور مغوی پولیس اہلکاروں کو بچانے کے لیے کی گئی۔

معاون خصوصی کے مطابق اس سے پہلے ان جتھوں کے ہاتھوں 6 پولیس اہلکار شہید اور 700 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ پولیس اور رینجرز کی جانب سے  لاہور کے اہم چوک پرکئی روز سے قابض مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے آپریشن جاری ہے، آپریشن کے دوران یتیم خانہ چوک کی جانب جانے والے تمام راستے بند ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں اور تصادم کے دوران جانی نقصان کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔

Copyright © 2021 All Rights Reserved designed by:
ITGENESIS

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں