159

ٍ داعش افغانستان کیلئے خطرہ ہے، حامد کرزئی

Spread the love

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ قندوز اور قندھار میں دھماکے ثابت کرتے ہیں کہ داعش افغانستان کیلئے خطرہ ہے۔امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ طالبان کی موجودہ حکومت کو عالمی سطح پر قبولیت سے قبل ملک میں قانونی حیثیت درکار ہوگی۔ یہ قانونی حیثیت صرف انتخابات یا لویہ جرگہ میں افغان عوام کی خواہش کے اظہار کے ذریعے ہی مل سکتی ہے۔ پاکستان کو افغانستان کی نمائندگی کے بجائے سول تعلقات قائم کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے ساتھ افغان عوام کے گہرے تعلقات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں