152

طویل مدت بعد شاندار فتح

Spread the love

دبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک )ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف 10 وکٹ سے فتح حاصل کرلی، جو روایتی حریف کیخلاف 28 سال بعد 10 وکٹوں سے جیت ہے۔پاکستان نے ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت سے شکست کا جمود توڑ کر اسے چاروں شانے چت کردیا۔بھارت کا 152 رنز کا دیا ہدف پاکستان نے بغیر کسی نقصان پر 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔دونوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے

ہوئے اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی بدولت 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔کپتان بابراعظم کےبلے نے بھی رنز اگلے اور انہوں نے 52 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔بہترین بولنگ پرفارمنس پر شاہین شاہ آفریدی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔خیال رہے کہ بھارت نے کپتان ویرات کوہلی کی شاندار 57 اور رشبھ پنت کے 39 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 151 رنز بنائے تھے۔میچ کے آغاز میں پاکستانی بولر شاہین شاہ آفریدی نے 6 کے اسکور پر دونوں بھارتی اوپنرز کو پویلین بھیج کر میچ پر گرین شرٹس کی پوزیشن مستحکم بنادی۔پہلے اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے روہیت شرما کو صفر پر میدان بدر کیا تو اننگز کے تیسرے اوور کی پہلی گیند پر شاہین نے کے ایل راہول کو بولڈ کردیا۔بھارت کی پانچویں وکٹ 125 کے سکور پر گری جبکہ رویندر جدیجا 13 رنز بنا کر حسن علی کا دوسرا شکار بن گئے۔ اس کے بعد 133 کے مجموعے پر گرین شرٹس کو بڑی وکٹ مل گئی، ویرات کوہلی کو شاہین شاہ آفریدی نے 57 انفرادی اسکور پر میدان سے واپسی کا راستہ دکھایا۔ہردیک پانڈیا 11 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بنے تو بھارت کی 7ویں وکٹ 146 رنز پر گر گئی۔پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، حسن علی نے 2، شاداب خان اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں