کوئٹہ ( بدلو نیوز )بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ کےلئے میر عبدالقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق ہوگیا۔قائم مقام صدر بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) ظہور احمد بلیدی نے عبدالقدوس بزنجو کے نام کی تصدیق کر دی ہے۔ظہور احمد بلیدی نے بتایا کہ دیگر اتحادی جماعتوں سے
بھی نئے قائد ایوان کیلئے مشاورت کریں گے۔دوسری جانب عبدالرحمٰن کھیتران کا کہنا ہے کہ تمام اتحادی جماعتوں نے عبدالقدوس بزنجو کو آئندہ وزیراعلیٰ نامزد کردیا ہے،بی این پی، بی این پی عوامی، جے یو آئی اور بی اے پی کے ناراض اراکین آنے والی حکومت میں شامل ہوں گے۔حکومت سازی سے متعلق پی ٹی آئی کے ساتھ بھی مشاورت جاری ہے، سب کو دعوت دیتے ہیں آئیں بلوچستان کی بھلائی کے لیےمل کر کام کریں۔گزشتہ 3 سال گزر گئے اب آگے صوبے کے مستقبل کیلئے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔