153

پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست، شرپسند بھارتیوں کا جشن منانے والے کشمیری طلبہ پر حملہ

Spread the love

دہلی(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد انڈین مداحوں نے پاکستانی جیت پر جشن منانے والے کشمیری طلبہ پر حملہ کردیا ، طلبہ کو مارا پیٹا اور زدکوب کیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت پر بھارت کے مختلف شہروں میں زیرتعلیم کشمیری طلبہ جشن منایا ، جشن کے دوران انڈین مداحوں نے حملہ کردیا اور طلبہ پر تشدد، مارپیٹ اور زدکوب کیا۔ کشمیری طلبہ نے الزام عائد کیا کہ میچ کے بعد کچھ لوگوں نے ان پر حملہ کیا تاہم اس واقعے کے بعد پولیس موقعے پر پہنچی اور صورتحال قابو میں آئی۔ حملے کے بعد طلبہ نے کمرے میں ٹوٹی کرسیوں اور اپنے جسم پر لگنے والے زخموں کی ویڈیو شیئر کی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ دوسری جانب حریت رہنما عبدالحمید لون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر طلبہ پر تشدد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ پر تشدد ،مارپیٹ کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت پر ہندتوا آپے سے باہر ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں