کراچی ( بدلو نیوز)کورنگی میں خود پر پیٹرول چھڑک کر ایک نوجوان نے خودسوزی کی کوشش کی جبکہ فیڈرل بی ایریا میں گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔کورنگی ڈھائی نمبر کے علاقے میں 16 سالہ شمعون نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آ کر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔آگ سے جھلسنے
کے نتیجے میں شمعون کا 95 فیصد جسم جل گیا، جو سول اسپتال کے برنس وارڈ میں زیرِ علاج ہے۔اُدھر فیڈرل بی ایریا بلاک 9 کے قریب نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے 45 سالہ نجیب نامی شخص زخمی ہو گیا، جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔