تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹی وی کے اینکر پرسن نعمان نیاز اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کے درمیان صلح ہوگئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر کی صلح کرائی، فواد چوہدری نے دونوں کو اپنے گھر بلا کر معاملہ حل کرایا۔
نعمان نیاز نے اس موقع پر کہا کہ شعیب مجھے افسوس ہے ٹی وی پر جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ یاد رہے کہ نعمان نیاز نے ایک لائیو پروگرام میں شعیب اختر سے بدتمیزی کی تھی۔
63