56

شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارکباد

Spread the love

دبئی ( نیٹ نیوز )معروف پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔شعیب ملک نے ٹوئٹر پر ثانیہ مرزا کے  ساتھ اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو ثانو۔۔۔۔۔اس خوبصورت

جوڑی نے اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ دبئی میں ثانیہ مرزا کی زندگی کے اس خاص دن کو فیملی اور قریبی دوستوں کے ساتھ منایا۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا  کی شادی 12 اپریل 2010 کو بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں ہوئی تھی۔ثانیہ مرزا بھی کرکٹ کی مداح ہیں اور جب شعیب ملک کھیلتے ہیں تو اکثر وہ اپنے شوہر کو سٹیڈیم میں سپورٹ کرتے دکھائی دیتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں