68

چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملنے پر رمیزراجا کا اہم بیان آگیا

Spread the love

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کو سونپنے ‏پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے انعقاد سے ہم دنیا کو بتائیں گے کہ ‏پاکستان اس کھیل سے کتنی محبت کرتا ہے۔

آئی سی سی بورڈ کے اس فیصلے کا مطلب ہے کہ فروری 2025 میں پاکستان میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کا ‏میزبان پاکستان اس ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع بھی کرے گا۔ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیموں کے مابین کُل 15 میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ میچز تین مختلف مقامات پر کھیلے جائیں ‏گے۔ پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں بھارت کو 180 رنز سے شکست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں