79

معذوری کے باوجود کرکٹر حافظ غلام محمد کا بڑا کارنامہ۔ تیز ترین سنچری

Spread the love

بہاولپو ( بدلو ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے) ملتان کے بلے باز حافظ غلام محمد نے بڑا کارنامہ انجام دے کر دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیا، 22سالہ نوجوان کی معذوری اس کی کمزوری نہ بن سکی۔ تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے بائیس سالہ معذور نوجوان نے کرکٹ کی دنیا میں بڑا کارنامہ انجام دیا، تیز ترین سینچری بنانے کا قومی ریکارڈ بنا ڈالا۔

سال2018میں ایک حادثہ پیش آیا تھا، کرنٹ لگنے سے غلام محمد کی دونوں ٹانگیں ضائع ہوگئی تھیں۔ معذوری کے باوجود اس نوجوان نے ہمت نہ ہاری اور کرکٹ کا جنون دل سے جانے نہ دیا۔ ائیس سالہ نوجوان حافظ غلام محمد نے کرکٹ کی دنیا میں ریکارڈ قائم کردیا ہے، انہوں نے صرف 17 گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا۔ نیشنل چیمپیئن شپ میں ملتان ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے سرگودھا کیخلاف صرف 27 گیندوں پر سینچری بنا کر ریکارڈ قائم کیا ہے۔ حافظ غلام محمد نے اپنی اننگز میں 35 گیندوں پر شاندار 125رنز اسکور کیے، جس میں 15 چھکے اور سات چوکے شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں