76

امریکی پابندیوں کا کیسے مقابلہ کیا جائے؟ چینی کمپنی نے حکمت عملی بنالی

Spread the love

موبائل فونز بنانے والی معروف چینی کمپنی نے امریکی پابندیوں سے نمٹنے کے لئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ہواوے کی اسمارٹ فونز شعبے کی آمدنی گزشتہ 4 سہ ماہیوں کے دوران کمی آئی، مسلسل کمی کے باعث اب ہواوے کی قیادت نے اپنے اسمارٹ فون بزنس کو بچانے کے لیے مختلف منصوبوں پر غور شروع کردیا ہے۔ چینی کمپنی نے تھرڈ پارٹی کمپنیوں کے لیے اسمارٹ فون ڈیزائن کرنے پر غور شروع کردیا ہے جن کو وہ کمپنیاں اپنے برانڈز کے طور پر فروخت کرسکیں گی، اس سے قبل ہواوے نے اپنے اسمارٹ فون بزنس کو بچانے کے لیے آنر برانڈ کو خود سے الگ کردیا تھا۔

بلومبرگ کی رپورٹ میں ہواوے کے ذرائع کے حوالے سے ایک نئے منصوبے پر روشنی ڈالی گئی، رپورٹ کے مطابق ہواوے ٹیکنالوجیز کی خواہش ہے کہ تھرڈ پارٹی کمپنیاں اس کے تیار کردہ اسمارٹ فون ماڈلز مختلف ناموں کے ساتھ جاری کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں