55

اسلام آباد کے میٹرو اسٹیشن سے 12 سالہ بچی کی لاش ملنے کا معمہ حل ہو گیا، باپ بیٹی کا قاتل نکلا

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز )اسلام آباد کے میٹرو اسٹیشن سے 12 سالہ بچی کی لاش ملنے کا معمہ حل ہو گیا، باپ بیٹی کا قاتل نکلا۔باپ نے معصوم بیٹی کے قتل کا اعتراف کر لیا، واردات کی جگہ سے مقتول بچی کے کپڑے برآمد ہوئے ہیں۔اسلام آباد کے تھانہ رمنا کی حدود سے 8 نومبر کی صبح میٹرو اسٹیشن کے واش

روم سے پولیس کو 12 سال کی بچی کی لاش ملی تھی، پولیس 1 ہفتے تک بچی کے لواحقین کو تلاش کرتی رہی۔پولیس کے مطابق اس دوران مظفر آباد سے تعلق رکھنے والے ترلائی کے رہائشی واجد نے پولیس سے رابطہ کیا اور بتایا کہ بچی اس کی بیٹی ہے جس کا نام صالحہ فاطمہ ہے جو گولڑہ دربار سے لاپتہ ہوئی تھی۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ تفتیش کے دوران بچی کے والد کو واقعے میں ملوث ہونے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا تو ملزم نے اقبالِ جرم کر لیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واجد نے قتل کرنے والا مقام بھی تفتیشی ٹیم کو دکھا دیا ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں