49

پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلادیش کو 4 وکٹ سے شکست دیدی

Spread the love

ڈھاکہ ( سپورٹس نیوز )پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلادیش کو 4 وکٹ سے شکست دے دی اور تین میچوں کی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کرلی۔ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 128 رنز کا ہدف دیا، گرین شرٹس نے 19 اعشاریہ 2 اوورز میں 6 وکٹ پر 132 رنز بنائے۔پاکستان کی طرف سے فخر زمان اور خوشدل شاہ نے 34،34 جبکہ شاداب خان نے 10 گیندوں پر 21 اور محمد نواز نے 8 گیندوں پر18 رنز کی ناقابل شکست

اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پر اننگ کا آغاز کیا، قومی ٹیم کا اسکور 16 رنز ہوا تو رضوان 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے اس کے کچھ دیر بعد ہی 22 کے مجموعے پر بابر اعظم 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔قومی ٹیم کا اسکور 23 رنز پر پہنچا تو حیدر علی بغیر کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، انہوں نے ری ویو کا سہارا بھی لیا مگر وکٹ نہ بچا سکے۔قومی ٹیم کا اسکور 24 پر پہنچا تو ٹیم کے سینیئر ترین بیٹسمین شعیب ملک غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے رن آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کے پانچویں آوٹ ہونے والے بیٹسمین فخر زمان تھے جو 34 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ چھٹے آوٹ ہونے والے بیٹسمین خوشدل شاہ تھے وہ بھی 34 رنز ہی بناکر پویلین لوٹ گئے۔تاہم بعد میں آنے والے شاداب خان اور محمد نواز نے برق رفتار بیٹنگ کی اور ٹیم کو 4 گیندوں قبل ہی فتح دلوادی۔اس سے قبل میچ میں بنگلا دیش ٹیم کا میچ میں پہلے بیٹنگ کا فیصلہ اس وقت غلط ثابت ہوا جب اس کا ٹاپ آرڈر پاکستان کے بولنگ اٹیک کے سامنے لڑکھڑا گیا۔۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دیگر 2 ٹی ٹوئنٹی میچز 20 اور 22 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں