58

پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی جیت لیا

Spread the love

ڈھاکہ ( سپورٹس نیوز )پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کرلی۔ڈھاکا میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 109 رنز کا ہدف دیا تھا جو شاہینز نے 19ویں

اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پھر بدقسمت رہے اور ایک رنز پر پویلین لوٹ گئے۔تاہم بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں رواں سال سب سے زیادہ رنز بنانے والے محمد رضوان اور آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں دھواں دھار اننگز کھیل کر اپنا مومنٹم حاصل کرنے والے فخر زمان نے عمدہ پارٹنرشپ بنا کر بنگلادیش کی جیت کا خواب چکنا چور کردیا۔دونوں نے 85 رنز کی پارٹنرشپ بنائی جہاں 97 کے مجموعے پر 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، تاہم فخر زمان نے جیت کی جانب پیش قدمی جاری رکھی اور 57 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کے ساتھ ٹیم کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی جتوادیا۔بنگلادیش کی جانب سے امین الاسلام اور مستفیض الرحمان نے ایک، ایک وکٹ لی۔پاکستانی بیٹر فخر زمان کو شاندار بیٹنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں